اہلِ بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق بحرین میں حکومت کی سیکیورٹی فورسز نے حاج فخری الراشد کو ایک شہید کی تشییع کے دوران شرکت کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے، جس کے بعد نومبر 2025 میں ریکارڈ شدہ بلا جواز گرفتاریوں کی تعداد 44 ہو گئی۔
بحرین کے قیدیوں کے حقوق کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نومبر کے دوران 43 بلاجواز گرفتاریاں پہلے ہی درج کی گئی تھیں، اور الراشد کی گرفتاری کے بعد یہ تعداد 44 تک پہنچ گئی۔ ان میں سے 20 افراد کو رہا کیا جا چکا ہے جبکہ 23 افراد اب بھی حراست میں ہیں۔
ادارے نے بتایا کہ زیادہ تر گرفتاریوں کا تعلق عبداللہ حسن کی تشییع کے دوران شرکت سے ہے، جو واضح طور پر شہریوں کے پرامن اجتماع اور اظہار رائے کے حق کو نشانہ بنانے کی پالیسی کو ظاہر کرتا ہے۔
بحرین کے قیدیوں کے حقوق کے ادارے نے زور دے کر کہا کہ درج شدہ اعداد و شمار بلاجواز گرفتاریوں کی منظم پالیسی کو ظاہر کرتے ہیں اور یہ اقدام بین الاقوامی انسانی حقوق کے واضح قوانین اور شہریوں کی آزادی و ذاتی سلامتی پر براہِ راست حملہ ہے۔
اس سے قبل ادارے نے بحرینی حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ تمام گرفتار افراد کو فوراً اور بلا شرط رہا کیا جائے، اچانک چھاپوں کی پالیسی کو بند کیا جائے، اور بین الاقوامی وعدوں کے مطابق شہریوں کے بنیادی حقوق و آزادیوں کی مکمل پاسداری کی جائے۔
آپ کا تبصرہ